افغان صوبہ تخار میں بم دھماکا، سابق افغان جنگی سردار ہلاک ، محافظ سمیت8 افراد زخمی

گزشتہ ہفتے افغانستان کے مختلف مقامات پر ہونیوالے خود کش اور بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 200 سے زائدہو گئی

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:40

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) افغان صوبے تخار میں بم دھماکے میں سابق افغان جنگی سردار نازک میر ہلاک اور اس کے محافظ سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔ اتوار کو افغان حکام کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے تخار کے ایک ریسٹورانٹ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سابق جنگی سردار نازک میر ہلاک جب کہ ان کا محافظ اور آٹھ دوسرے افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصب شدہ بم کو ریموٹ کنٹرول سے اس وقت اڑایا گیا جب نازک میر ایک ریسٹورانٹ میں اتوار کی صبح کو ناشتہ کر رہا تھا۔ یہ جنگی سردار سابقہ سوویت یونین کی فوج کشی کے دوران سن 1980 کی دہائی میں عسکری کارروائیوں میں شریک تھا۔ رواں ہفتے کے دوران افغانستان کے مختلف مقامات پر ہونے والے خود کش حملوں اور بم دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :