Live Updates

نوازشریف فاٹا انضمام کاوعدہ بھول گئے،فاٹا کو صوبے میں ضم کرکے دم لیں گے،اسفندیارولی

این اے فور میں ٹرانسفارمرکی سیاست ہورہی ہے،حلقے میں ٹرانسفارمر کی بھر مار ہے،مگر بجلی نہیں،صوبائی حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، عمران خان کی نظر صوبے پر نہیں اسلام آباد پر ہے،جب تک افغانستان اور پاکستان مسائل کا حل نہیں نکالتے حالات مزید خراب ہو جائے گے،،،سربراہ اے این پی اسفندیارولی کاجلسہ سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ این اے فور میں ٹرانسفارمرکی سیاست ہورہی ہے،حلقے میں ٹرانسفارمر کی بھر مار ہے،مگر بجلی نہیں،صوبائی حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، عمران خان کی نظر صوبے پر نہیں اسلام آباد پر ہے۔پشاورمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی خان کاکہنا تھا کہ فاٹا کو صوبے ضم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، نواز شریف فاٹا کے انضمام کا کا وعدہ بھول گئے۔

فاٹا کو صوبے میں ضم کرکے دم لیں گے۔ نواز شریف کو جدہ میں بھی اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،، پارٹی کا نشان شیر ہے لیکن بھاگنے میں بہت تیز ہے، انکاکہنا تھا کہ ہم شمالی جنوبی پختونخوا نہیں مانتے ایک پختونخوا مانتے ہیں،الیکشن کمیشن اندھا ہے، این اے فور میں ٹرانسفارمرکی سیاست ہورہی ہے، حلقے میں ٹرانسفارمر کی بھر مار کی جارہی ہے،مگر بجلی نہیں، صوبائی حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،اورعمران کی نظر صوبے پر نہیں آسلام اباد پر ہے، دونوں سیاسی جماعتوں کا جھگڑا پشاور سے نہیں تختہ اسلام آباد سے ہے ۔

(جاری ہے)

اسفندیارولی کامزید کہنا تھا کہ بیٹ کو دریا میں ڈال کرمیانوالی میں اس کے ٹکڑے مل جائیںگے، جب تک افغانستان اور پاکستان مسائل کا حل نہیں نکالتے حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔ آج خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس ڈاکٹر بنے پھر رہے ہیں۔ پانامہ میں صرف نواز کا نام نہیں تھا اور بھی تھے،سب کااحتساب ہونا ضروری ہے، نیب کا فریضہ کرپشن کا خاتمہ ہے سب کے خلاف کاروائی کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات