Live Updates

عبدالعلیم خان کا این ای122میں بی بی پاکدامن ،واشنگ لائن ، انجن شیڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ

لندن کے محلات والے غریب عوا م سے جینے کا حق نہ چھینیں،بد دعاؤں سے بچیں ‘صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لندن کے محلات میں بسنے والے خدا کا خوف کریں، غریب عوام سے جینے کا حق نہ چھینیں اور معصوم شہریوں کی بد دعاؤں سے بچیں جن سے تعلیم و صحت کی بنیادی سہولتیں بھی چھین لی گئی ہیں اور لاہور شہر کے باسی بھی پینے کے صاف پانی کو ترس گئے ہیں ۔

عبدالعلیم خان نے حلقہ این ای122کے مختلف علاقوں بی بی پاکدامن ، واشنگ لائن ،انجن شیڈ اور دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد میگا منصوبوں کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے کرپشن کے پہاڑ کھڑے کیے ہیں اور گڈ گورننس کا دعوی زمیں بوس ہو چکا ہے صرف پنجاب میں 56کمپنیوں کے ذریعے 80ارب روپے کی بے ضابطگیوں نام نہاد خادم اعلیٰ کا منہ چڑا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کے عوام نواز لیگ کی اصلیت جان چکے ہیں30سال سے اقتدار سے چمٹے ہوؤں کو دوبارہ موقع نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این ای122سی15برسوں سے منتخب ہونے والے ایاز صادق نے ایک دھیلے کا کام بھی نہیں کیا اور عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے کیے جانے والے فلاحی کاموں میں بھی روڑے اٹکائے جا رہے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ اپنی ناکامیوں کے بوجھ تلے دب کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے جا رہی ہے تمام وزراء کی توجہ اپنے محکموں کی بجائے سیاست بچانے اور پارٹی کے دھڑے بندی کی طرف لگی ہوئی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات