ہری پور، پولیس کا آپریشن یونیورسٹی میںمنشیات سپلائی کرنیوالے 2منشیات فروش گرفتار ،بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پولیس کا سرچ آپریشن یونیورسٹی میںمنشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس وہیروئن برآمد پولیس نے مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے کاروائی کے دوران یونیورسٹی آف ہری پور سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کے دوران یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے دو بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزم اسامہ خٹک ولد طارق سے دو کلو ہیروئن اور ملزم یونس ولد اشرف سے تین کلو کے قریب ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے دونوں منشیات فروش چرس ہیروئن سپلائی کرتے تھے خدشہ ہے کہ یونیورسٹی آف ہری پو رکے ہاسٹلوں میں رہائش پذیر طلباء کو بھی منشیات فروخت کی جاتی ہے جس کی تحقیقات بھی جاری ہیں دونوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق سرچ آپریشن جاری رہے گا جس میںیونیورسٹی سے ملحقہ آبادیاں قاضی آباد نسیم ٹائون پٹھان کالونی سمیت دیگر علاقہ شامل ہیں متعد د مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا تھا جن کو مکمل چھان بین کرکے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :