آصف زرداری کے بیان پر تعجب ہوا‘ پارٹی میں اختلاف کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ والیم 10میں کچھ نہیں خالی ہے‘ جو غلطی ہوئی اس کا تدارک چاہتے ہیں‘ نواز شریف کے فیصلے میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے

وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا بیان

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بیان پر تعجب ہوا‘ پارٹی میں اختلاف کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ والیم 10میں کچھ نہیں خالی ہے‘ جو غلطی ہوئی اس کا تدارک چاہتے ہیں‘ نواز شریف کے فیصلے میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں دانیال عزیز نے کہا کہ نواز شریف کے فیصلے میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے 2013 سے اب تک جتنے ریٹرنز فائل ہوئے ہیں ان کی دوبارہ جانچ ہونی چاہئے۔ والیم ٹین میں کچھ نہیں خالی ہے جو غلطی ہوئی اس کا تدارک چاہتے ہیں۔ آصف زرداری کے بیان پر تعجب ہوا۔ پارٹی میں اختلاف کی باتیں بے بنیاد ہیں مسلم لیگ (ن) نے چار سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔