Live Updates

عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس منتقل ہونے کیلئے ہر کام کو تیار ہے،بلاول بھٹو

میاں صاحب کی ترقی دھوکا اور خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے،چار سال میں خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔ ڈاکٹرز،نرسیں اور اساتذہ سب احتجاج کررہے ہیں،خیبرپختونخوا میں میگا کرپشن کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پشاورمیں جلسہ سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس منتقل ہونے کے لیے ہر کام کو تیار ہے،میاں صاحب کی ترقی دھوکا اور خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے،چار سال میں خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔ ڈاکٹرز،نرسیں اور اساتذہ سب احتجاج کررہے ہیں،خیبرپختونخوا میں میگا کرپشن کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہی دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا کر خود کو فرشتہ ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

پشاور میں بلاول بھٹو نے کپتان کو اڑے ہاتھوں لے لیا۔۔ کہتے ہیں عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس منتقل ہونے کے لیے ہر کام کو تیار ہے۔ امپائر کی انگلی دیکھتے دیکھتے کپتان کی انکھیں کمزور ہوگئی۔

(جاری ہے)

۔ ترقی ملک نہیں شریف خاندان اور ان کے ساتھیوں کے اثاثوں میں آئی ہے۔پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این چار ضمنی انتخاب کے حوالے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پی ٹی آئی اور ن لیگ پر جم کربرسے۔

انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت نے سیاست کو گندا کردیا ہے۔ میاں صاحب کی ترقی دھوکا اور خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے ۔ ایسا شخص جسے اپنی زبان پر قابو نہیں وہ ملک کی رہنمائی کیسے کرسکتاہے۔ نوے دن میں تبدیلی لانیوالاعوام کی زندگی میں کیاتبدیلی لائی بلاول بھٹو نے کہا بلین ٹری منصوبے سے صوبے میں ہریالی نہیں آئی۔

چار سال میں خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔ ڈاکٹرز،نرسیں اور اساتذہ سب احتجاج کررہے ہیں ۔ سندھ میں اسپتال اور ٹراما سینٹر بن رہے ہیں،جہاں مفت علاج کیا جارہا ہے۔بلائول کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں میگا کرپشن کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہی دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا کر خود کو فرشتہ ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔بلاول نے کہا کہ میاں صاحب کی نااہل ترین حکومت نے عوام کو صرف دھوکہ دیا ہے کوئی ایک طبقہ بتائیں جو انکی پالیسی سے خوش ہو۔

ترقی سے غربت کم اور برآمدات بڑھتی ہیں ۔ پاکستان میں کسان،محنت کش ،ملازمین اور پینشنرز سمیت سب پریشان ہیں ۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کی قیمت نہیں مل رہی۔ ملک میں ترقی ہونے کا جھوٹا دعوی ٰکیا جارہا ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ ملک میں نہیں میاں صاحب کے اثاثوں میں ترقی ہورہی ہے۔ انکاکہنا تھا کہ کے پچھلے 4 سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ اب وقت آگیا کہ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ پشاور کے عوام کو چھبیس تاریخ کو گالم گلوچ کی سیاست والوں کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے این اے چار کے تمام مسائل حل کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات