خنجراب تا گوادر پاکستان کی شاندار اور لازوال ترقی و خوشحالی کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، برجیس طاہر

انہوں نے اپنی انتھک محنت اور وژن کے باعث پاکستان کو مضبوط اور دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن کیا، گذشتہ چار سال کے عرصے میں نہ صرف انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی بحران کے ناسور سے نجات دلائی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خنجراب تا گوادر پاکستان کی شاندار اور لازوال ترقی و خوشحالی کا سہرا محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور وژن کے باعث پاکستان کو مضبوط اور دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے عرصے میں نہ صرف انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی بحران کے ناسور سے نجات دلائی بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کارخ بھی متین کیا جس کے باعث آج پاکستان میں معیشت سمیت ہر شعبے میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مواصلات ، شاہرائوںاورتوانائی کے جو منصوبے زیر تکمیل ہیںاُن کے مکمل ہونے سے پاکستان کو صف اول کا ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا اور سی پیک و دیگر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان خطے کا ایک مضبوط ترین ملک کے طور پر جانا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسی متوقع کامیابی و ترقی کے باعث پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیںاور اس کو سیاسی و معاشی لحاظ سے عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جس کو پاکستان کے عوام کسی صورت میں کامیاب نہ ہونے دیںگے اورنواز شریف کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ پہلے سے بھی اور زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :