افغانستان میں امن و امان کی بحالی نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کے بھی مفاد میں ہے،مولاناسمیع الحق کی

افغان سفیر سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:40

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان میں افغانستان کے سفیر جناب حضرت عمر زاخیل وال اور نائب سفیر زردشت شمس نے آج اکوڑہ خٹک میں جمعیة علماء اسلام کے سربراہ مولاناسمیع الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور افغانستان کے تازہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر ان سے تفصیلی ملاقات کی اور مولانا سے اس سلسلہ میں فوری موثر کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی، مولاناسمیع الحق نے کہاکہ افغانستان میں امن و امان کی بحالی وقت کا تقاضا ہے جو نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کے بھی فائدہ میں ہے مگر مغربی طاقتیں اپنی مقصدبرآوری کے لئے مسئلہ حل کرنے نہیں دیتیں بلکہ وہ پورے عالم اسلام میں باہمی جنگ و جدال کی آگ برپا کرنے میں لگی ہومی ہیں جبکہ اسلامی ممالک کے حکمران دشمن کو سمجھنے کی بجاے ان کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں اس وقت پورے عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان کو متفق ہوکر افغانستان میں برپا جنگ آزادی کو مثبت انجام تک پہنچانا چاہیے تاکہ روس اور امریکہ کے خلاف دی گئی لاکھوں قربانیاں ضائع ہونے سے بچ جائیں، افغان سفیر نے بھی مولانا کو یقین دلایا کہ ہم امن قائم کرنے کے لئے ہر دروازے پر جانے اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں،افغان سفیر نے پاک افواج کے سربراہ جنرل باجوہ سے ملاقات اوران کے دورہ افغانستان کی تفصیلات اور اس کے مثبت اور بہتر نتائج رونما ہونے سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق نے موجودہ افغان سفیر کی امن کی خاطر جدوجہد اور تگ و دو کو سراہا