الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے مطالبات کی منظوری کے لئے محکمہ صحت کو دو نومبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی

ٹھیکیداری نظام اور ہسپتالوں کی نجکاری فوری روکی جائے، گریڈ پانچ سے سترہ تک کے ملازمین کو رسک الائونس ‘ ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے،‘چیئر مین الائیڈ ہیلتھ پوفیشنلز کی پر یس کانفر نس

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ٹھیکیداری نظام اور ہسپتالوں کی نجکاری فوری روکی جائے، گریڈ پانچ سے سترہ تک کے ملازمین کو رسک الائونس دیا جائے، جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے مطالبات کی منظوری کے لئے محکمہ صحت کو دو نومبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹس سٹاف نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے جناح ہسپتال میں میڈیا سے خطاب کیا۔

اس موقع پر پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے صوبائی چیئرمین ملک منیر سمیت پنجاب بھر سے عہدے داران نے شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک منیر نے پیرا میڈکس کے مطالبات سامنے رکھے ، مطالبات میں ٹھیکیداری نظام اور ہسپتالوں کی نجکاری روکنے کا مطالبا کیا گیا، گریڈ پانچ سے سترہ تک کے ملازمین کا رسک الائونس اور ہیلتھ الائونس دینے کی یقین دہانی کروائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈیلی ویجز ملازمین، ڈینگی ورکرز اور دیگر کو مستقل کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ الائیڈ ہیلتھ کونسل کا قیام کیا جائے، ہیلتھ پروفیشنل کا کہنا تھا کہ پیرامیڈکس ہسپتالی امور کو چلانے میں ریڈھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں۔ پیرامیڈکس نے حکومت وقت کو دو نومبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی، کہتے ہیں اگر دو تاریخ تک مطالبات منظور نا کیے گئے تو پانچ تاریخ کو پنجاب بھر کے ضلعی ہسپتالوں میں احتجاجی مہم شروع کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :