پولیس کی گوپٹ میں ملزمان کی گرفتاری ومغوی کی بازیابی کیلئے کارروائی ، فائرنگ کا تبادلے کے بعد ملزمان گرفتار

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:30

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صحبت پور غلام حسین باجوئی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ ستمبر میں ملزمان عبدالوحید ، عبدالحمید ،عبدالغفور نے 45روز قبل مسمیان عبدالرئوف اور محمد اسماعیل کو اغواء کیا تھا اغواء کاروںکی تلاش اور مغویان کی برآمدگی کے سلسلے میں پولیس نے اپنی کوششیں جاری رکھی جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ 29تاریخ کو مغوی عبدلرئوف کو بازیاب کروایا گیا ۔

رواں ماہ کی دس تاریخ کو ملزم مظفر عرف صدام رند کو بھی باری شاخ سے گرفتار کیا گیا بعد ازاں دوسرے مغوی محمد اسماعیل کی بازیابی و دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیشی آفیسران اور بالخصوص ایس ایچ او صحبت پور لطف علی کھوسہ نے سر توڑ کوشش جاری رکھی جوکہ مورخہ20اکتوبر کو بارآور ثابت ہوئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی کے علاقے گوپٹ میں ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا اسی دوران پولیس اور ملزمان کے بیچ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مقابلے کے بعد پولیس نے مغوی محمد اسماعیل کو بازیاب اور دیگر ملزمان عبدالوحید،عبدالحمید اور گلشیر کو گرفتار کر لیا۔

اس ضمن میں یہ یاد رہے کہ مزکورہ ملزمان نصیر آباد/بلوچستان اور سندھ کی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ڈی پی او صحبت پور غلام حسین باجوئی نے ایس ایچ او صحبت پور لطف علی کھوسہ کی اس کارکردگی پر انہیں مبلغ 5000روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔ مغویوں اور ورثا نے صحبت پور پولیس کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ڈی پی او صحبت پور نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں عوام کا پولیس کے ساتھ بہتر تعلقات اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور ملزم چاہے کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :