ارم عظیم فاروقی کا سلمان مجاہد بلوچ کو مناظرے کا چیلنج

عامرمعین ایم کیوایم کے کرپٹ ایم پی اے ہیں،کچھ لوگ ہیں جو ایم کیو ایم اور اس کے لیڈر کو گندا کرتے رہے ہیں، پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں خاموش ہوجاؤ ورنہ ہم بہت ساری چیزیں سامنے لے آئیں گے ، ایم کیو ایم کے کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے پاس اامہ ہولڈر ہیں، ارم فاروقی کے الزامات

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر اپنے ردعمل میں ایک ویڈیو بیان میں سلمان مجاہد بلوچ کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ سلمان مجاہد بلوچ کہتے ہیں کہ انہیں میری وجہ سے ایم کیو ایم سے نکالا گیا ، میں ان سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

سلمان مجاہد اسلام آباد میں رہتے ہیں،وہ کس بنیاد پرڈی ایم سی کراچی کی گاڑی استعمال کر رہے ہیںوہ ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹر سومرو سے ہر ماہ 25 لاکھ روپے مانگتے ہیں، جب سومروصاحب نے شکایت کی توان کودھمکیاں دی گئیں،کچھ لوگوں کی تنخواہیں روکی جاتی ہیں، اس کا حصہ سلمان مجاہد عامرخان اور خواجہ اظہار کو دیتے ہیں، سلمان مجاہدکونکالنے کی بات ہوئی توسب سے زیادہ مخالفت ان دونوں نے ہی کی،سلمان مجاہدنے میرے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نامناسب پوسٹ کی ہے ،فی الحال کسی پارٹی میں نہیں جارہی ہوں، عامرمعین ایم کیوایم کے کرپٹ ایم پی اے ہیں،کچھ لوگ ہیں جو ایم کیو ایم اور اس کے لیڈر کو گندا کرتے رہے ہیں، پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں خاموش ہوجاؤ ورنہ ہم بہت ساری چیزیں سامنے لے آئیں گے ، ایم کیو ایم کے کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے پاس اقامہ ہے۔