ن لیگ میں انتشار کی سازشیں ناکام ہونگی ‘افواہیں پھیلانے والے کارکنوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، عابد شیر علی

عمران خان کی سیاست جلد ختم ہوجائے گی،مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کردیا ہے ، بیان

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عوام محبت کرتے ہیں ن لیگ میں انتشار کی سازشیں ناکام ہونگی ‘افواہیں پھیلانے والے کارکنوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں ‘ عمران خان کی سیاست جلد ختم ہوجائے گی ‘ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی کوئی سیاسی وقعت نہیں ہے ‘ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ‘ موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کردیا ہے اورپاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا کہ سیاسی مخالفین مسلسل بلا جواز نکتہ چینیوں اور سازشوں سے مسلم لیگ ن کا گراف عوام میں نہیں گرا سکتے ،دنیا میں پاکستان کا وقار بلند اور عوام کا بہتر تشخص دکھانے اور معیشت کے حوالے سے تاریخ سازمنصوبے مخالفین کے نزدیک شاید حکومت کا جرم بن گیا ہے ،موجودہ حکومت اکیس کروڑ عوام کا اچھا مستقبل مفاد پرستوں کے ہاتھوں نہیں جانے دیگی ،سیاسی شعور کے باوجود ملکی ترقی عوامی خوشحالی و ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔