شہید مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے امر ہو جا تے ہیں ، ہمارے دلوں میں رہیں گے ، شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا

جوانوں کی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان بھر میں امن ہے،انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:31

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ شہید مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے امر ہو جا تے ہیں وہ زندہ ہیں اور ہمارے دلوں میں رہیں گے ، شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز 18 اکتوبر کو سریاب میں خودکش دھماکے میں شہید ہونیوانے اہلکار عبدالسلام لہڑی اور شہری گل محمد کے گھر سریاب میں جا کرورثاء سے فاتحہ خوانی کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ریجنل پولیس آفیسر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری منظور حسین، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے، آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان بھر میں امن وامان برقرار ہیں انہوں نے کہا کہ شہداء اور زخمیوں میں اہلکاروں کے علاوہ بے گناہ شہری بھی شامل ہیںانہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس دیگر فورسز دہشت گردی کے خلاف صف آراء رہیں گے انہوں نے لواحقین سے واقعہ میں شہید ہونیوالے شہری گل محمد اور انسپکٹر عبدالسلام کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی بعدازاں آئی جی پولیس نے سول سنڈیمن ہسپتال میں زیر علاج غوث بخش ،خادم حسین بولان میڈیکل کمپلیکس میں محمدعرفان، عبدالحمیدشہری محمد یونس، شکیل احمد کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں آئی جی پولیس بلوچستان نے زخمیوں کو نقد امداد ی رقم دی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی انہوں نے کہا ہے کہ شہید کبھی بھی مرتا نہیں کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہیداء کا خون رائیگاں نہیںجائے گا شہداء ہمیشہ ہمارے دلوںمیں بستے رہیں گے شہداء کے لواحقین کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جس میں کوئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے جوانوں نے پاک فوج ، فرنٹیئر کور ، بلوچستان کانسٹیبلری ، اے ٹی ایف ، سی ٹی ڈی، لیویز سمیت دیگر فورسز کے جوانوں کی طرح صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنا کر امن کی بحالی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور آئندہ بھی پولیس اپنی ذمہ داری کو فرائض منصبی بھی احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :