آر پی او کی ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے ریجن بھر کے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے علاقوں میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق آر پی او نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زجھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات سے ماضی میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو ا اور متعدد لوگ زخمی ہوکر معذور ہوئے لہذاء اس خطرناک رجحان کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ اس مقصد کیلئے سپیشل سکوارڈ تعینات کیئے جائیںجو بالخصوص ان علاقوں میں کریک ڈائون کریںجہاں ان واقعات کے روپزیر ہونے کے خدشات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس کیلئے سپیشل برانچ کے تعاون سے ایسے علاقوں کا کھوج لگایا جائے اور انکی نشاندہی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے اور انکے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔

کسی بھی بیرونی اثر و رسوخ کو بالائے طاق رکھتے ہیںبلا تفریق قانونی کاروائیاں کی جائیں۔علاوہ ازیں تشہیری مہم کا آغاز کرتے ہوئے اخباروں ،الیکٹرانک میڈیا،ایف ایم ریڈیوپر عوام الناس کو اس کے خلاف اور اس کے ارتکاب کی صورت میں ملنے والی سزائوں سے متعلق آگاہ کیا جائے تاکہ اس کے مثبت نتائج برامد ہو۔جن تھانوں کی حدود میں ایسے واقعات رونما ہوں وہاں کے ایس ایچ اوز اور ذمہ داران پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ فیصل آباد،ڈی پی او زجھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ ایسے واقعات کے خاتمہ کیلئے تمام پیشہ وارانہ صلاحتیں بروئے کار لائیں اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :