بجلی چوروں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اور انکے خلاف پولیس بھر پور کاروائی کریگی ۔وفاقی وزیراویس خان لغاری

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:50

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن ( بجلی ) سردار اویس احمد خان لغاری نے چیئر مین یو سی پائیگاہ 58ملک نذر حسین کھنڈوا کے ہمراہ پی ٹی آئی پائیگاہ کے سابق امیدوار وائس چیئر مین سردار فیاح اللہ خان چنگوانی کی پی ٹی آئی چھوڑ کر لغاری گروپ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بلب جلانے والے غریبوں کو 10، 10اور 20، 20ہزارروپے بل بھجوانے والے واپڈا آفیسران و اہلکاروں کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک باقاعدہ قانون منظور کرایا جا رہا ہے اور بل کا مسودہ بالکل تیار ہے جس کے تحت ان اہلکاروں کے خلاف مقدمات ہونگے بلکہ انہیں 5سال جیل بھی بھگتگنا پڑے گی بجلی چوروں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اور انکے خلاف پولیس بھر پور کاروائی کریگی چاہے پولیس کو انکے گھروں میں ہی کیوں نہ گھسنا پڑے ان ناسوروں کو گھسٹ کر حولات بند کیا جائے گا اور بجلی چوروں کی سفارش کرنیوالا بھی میرا دوست نہیں ہوگا ہر صورت میں نہ صرف ضلع ڈیرہ غازی خان میں بلکہ پورے پاکستان میں بجلی چوروں کو انجام تک پہنچائیں گے تھانہ کچہری کی سیاست کے ذریعے بھتہ وصول کرنیوالے کھوسہ سردار اپنے انجام تک پہنچ گئے ہیں آئندہ الیکشن میں عوامی تعاون سے ا ن کو عبرت ناک شکست دیں گے ، ہم نے جب ٹیلی فون کی وزارت ملی تو ہم نے بلا تفریق ٹیلی فون کی سہولیات گھر گھر پہنچائی اسی طرح بجلی کی سہولت بھی گھر گھر پہنچائیں گے اور ڈیرہ غازی خان کو خصوصاًلوڈ شیڈنگ فری علاقہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین یوسی 57ملک غلام مصظفی کھنڈوا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر فیض اللہ چنگوانی ، غلام عباس چنگوانی ، شاہد خان چنگوانی ، زاہد خان چنگوانی ، اللہ بخش چنگوانی ، فیاض چنگوانی ، ماسٹر محمد افضل چنگوانی ، صدیق خان چنگوانی ، چیئر مین عشر و زکواة کمیٹی پائیگاہ 58سلیم خان چنگوانی ، ذوالفقار علی خان چنگوانی، سرمد خان چنگوانی ، شریف چوہان ایڈووکی کے بھانجے عطااللہ خان سمیت سینکڑوں لوگوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کرپاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :