ْ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئی6 سکیموں کی منظوری کا خیر مقدم

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:11

فیصل آباد۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے ملت ٹائون میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 سکیموں کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ 20 مربع پر محیط ملت ٹائون کو موجودہ واٹر ریزروائر سے بہترین کوالٹی کا پینے کا صاف اور میٹھا پانی مل رہا ہے۔

مگر اس کے ارد گرد آبادی میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے پانی کی سپلائی کم ہو گئی ہے ۔ اس کمی کو دور کرنے کیلئے پانی کی سپلائی بڑھانے کی ضرورت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی طرف سے اس مسئلہ کو متعدد بار اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا ۔ جس پر حکومت نے ملت ٹائون کو پانی کی سپلائی بڑھانے کیلئے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے چھ نئی سکیموں کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ملت ٹائون کے مختلف مقامات پر پمپنگ مشینری کی تنصیب سینڈ بیڈز اور گرائونڈ سٹوریج واٹر ٹینک کی تعمیر کے علاوہ کلوری نیٹرز کے انتظامات بھی کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ان منصوبوں کی وجہ سے نہ صرف ملت ٹائون کو فراہمی آب کی مقدار بڑھائی جا سکے گی بلکہ ارد گرد کی آبادیوں کو بھی وافر مقدار میں پینے کا صاف پانی کی فراہم کیا جاسکے گا۔ فیصل آباد چیمبر کے صدر نے واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان منصوبوں پر فوری کام شروع کرانے کیلئے انتظامات کریں تاکہ ملت ٹائون میں جلد اضافی پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :