پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام کارکن محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں یکجان ہیں‘ چوہدری طارق سبحانی

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:11

سیالکوٹ ۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ قوم جان چکی ہے کہ محمد نواز شریف کو سزا صرف اس وجہ سے دی گئی ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے ساتھ اتحاد نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہر حالات میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو اپنا مشن بنایا ہے اور آج اسی کی بدولت ہماری معاشی حالت پہلے سے بہتر ہو چکی ہے‘ بیرون ممالک سے لوگ پاکستان کا رخ کر کے پاکستان میں سرمایہ کار ی کر رہے ہیں ‘ محمد نواز شریف نے تمام تر کام پس پشت ڈال کر ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے وسیع اقدامات اٹھائے جن کا منہ بولتا ثبوت پوری دنیا کے سامنے ہے کہ آج پاکستان حقیقی طور پر امن کا گہوارہ بن چکا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں امن قائم ہوتا نہیں برداشت کر سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام کارکن محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں یکجان ہیں۔