اسلام آ باد، پولیس کی کارروائی نے بین الصوبا ئی مو ٹر سائیکل چور گر وہ کے 2ارکا ن گرفتار ، 10مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) اسلام آ باد اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے بین الصوبا ئی مو ٹر سائیکل چور گر وہ کے دو ارکا ن کوگرفتار کر لیا ہے، 10مسروقہ مو ٹر سائیکل اور بو گس رجسٹر یشن بکس بر آمد کر لی گئیں ،چوری شدہ مو ٹر سائیکل صوبہ بلو چستا ن میں فروخت کر تے تھے ،ملزمان نے اسلام آ باد ، راولپنڈی ، پنڈی گھیپ اور اٹک سے چوری سے درجنوں موٹرسائیکل چوری کئے، ملزمان کا ایک ساتھی سہیل تھا نہ ما ر گلہ کے ایک مقدمہ کا مجرم اشتہا ری ہے ، گر وہ چوری شدہ مو ٹر سائیکل صوبہ بلو چستا ن میں فروخت کر تے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے بین الصوبا ئی مو ٹر سائیکل چور گر وہ کے دو ارکا ن کوگرفتار کر لیا ہے جو اسلام آ باد ، راولپنڈی ، پنڈی گھیپ اور اٹک کے علا قوں میں مو ٹر سائیکل چوری کر نے کی وارداتیں کر تے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 10عدد مسروقہ مو ٹر سائیکل جن میں 06عدد ہنڈا125جبکہ 4 CD-70 بر آمد کرکے ملزمان کو تھا نہ آ بپا رہ کے مقدمہ نمبر297/17بجر م 381-Aت پ میں گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم محمد سہیل مقدمہ نمبر 188/16تھا نہ ما ر گلہ کا اشتہا ری ہے اس ملزم نے فیصل مسجد سے مو ٹرسائیکل چوری کیا تھا ، جس کو سیف سٹی کیمر وں کی مدد سے ٹر یس کیا گیا اور گرفتار کر لیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتار ی اور مو ٹر سائیکلوں کی برآمد گی کا تحر ک جا ری ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری شدہ مو ٹر سائیکل بلو چستا ن ژوب میں فروخت کر نے کاانکشاف کیا ہے۔

مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دوملزمان محمد سہیل ولد نو ر محمد سکنہ تحصیل پنڈ ی گھیپ ضلع اٹک اورساجد علی خا ن ولد عبد الر حمان سکنہ کا مرہ تحصیل فتح جھنگ ضلع اٹک کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :