حکومت بھارت کے مطالبات رد کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو قانون کے مطابق سزادے ،مولانا عبدالحق ہاشمی
بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی محاذ نہیں چھوڑابلوچستان کو تباہ ،نوجوانوں کو ورغلانے اور سازشوں کا جال بچھایا ہے بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی کا بیان
اتوار 22 اکتوبر 2017 23:21
(جاری ہے)
بدقسمتی سے حکومتِ پاکستان نے اس کیس کو عالمی عدالت انصاف میں بھی ٹھیک طریقے اور تیاری کیساتھ پیش نہیں کیا اور اب بھارت کی کے مطالبے کے آگے سرنگوں ہونے کی سازش ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں کے قتل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے انہیں پھانسی دیکر آئندہ اس قسم کے جاسوسوں کا راستہ روکھا جائیں بھارتی جاسوس نے ملک کے اندر مختلف تخریبی کاروائی کی جن کے ثبوت بھی مل گیے ہیں مگر حکومت غفلت ودبائو میں آکر قومی دشمن کلبھوشن کو معاف کرنے کی سازش کر رہی ہیں ۔کلبھوشن یادیوبھارتی جاسوس ہے۔ اس نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے اور ملکی امن تباہ کرنے کے لیے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ پاکستا ن ایک آزاد اورخود مختار ریاست ہے ۔ اسکا اپنا آئین و قانون ہے۔عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ضروری نہیں۔انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ خود1999,1998اور 2008میں عالمی عدالت کے فیصلے کے خلاف مختلف جرائم میں ملوث افراد کو پھانسی کی سزائیں دے چکا ہے۔ بھارتی حکومت بندوق کے زور پر کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق چھین رہی ہے۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر واضح اور دوٹوک انداز میں بھارت سے بات کرے۔بھارت نے کشمیر پرغاصبانہ قبضے کو مستحکم کرنے کے لئے سات لاکھ فوج لگارکھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.