میر خالد لانگو کا کوئٹہ کے جلسہ میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:30

خالق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) نیشنل پارٹی کے اسیر رہنماء میر خالد لانگو کا کوئٹہ کے جلسہ میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے سلسلے میں کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جلسے میں گزشتہ روز قلات اور خالق آباد کا قافلہ اسیر رہنماء کے بھائی میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں میر عبداللہ جان لانگو کے پمپ سے روانہ ہوا جس میں اسیر رہنماء کی اپیل پر قلات اور خالق آباد کے عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی قلات سے پچاس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سردار زادہ شکر خان جتک ‘ سردارزہ ذبیع اللہ شاہوانی ‘ سردار زادہ عبدالصمد عمرانی ‘ میر عبدالستار عمرانی اور نیشنل پارٹی کے دیگر رہنمائوں کی قیادت میں خالق آباد پہنچا خالق آباد سے میر ضیاء اللہ لانگو ‘ میر عبداللہ جان لانگو اور دوسرے رہنمائوں کی قیادت تقریباً تین سو سے زائد گاڑیوں اور 500 کے قریب موٹرسائیکلوں پر مشتمل قافلہ جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوا قافلے کے شرکاء راستے میں اسیر رہنماء میر خالد خان لانگو اورپارٹی قائدین کے حق میں زبردست نعرے بازی کررہے تھے شرکاء کا جوش جذبہ اور ولولہ دیدنی تھا مستونگ سے ملک گہرام لہڑی اور میردریاخان لہڑی کا قافلہ بھی شامل ہوا جبکہ کوئٹہ کسٹم کے مقام پر حاجی خورشید لانگو ‘ حاجی بہادر خان کلوئی ‘ حاجی خلیل لانگو ‘ اسد لانگو اسماعیل لانگو ‘ حاجی میر جان لانگو ‘ میر عبدالحق لانگو ‘ ٹکری عبدالنبی محمد شہی ‘ میر غفار شاہوانی و دیگر رہنماء بھی قافلے میں شامل ہوئے ایک اندازے کے مطابق اسیر رہنماء میر خالد لانگو کی اپیل پر جلسے میں شرکت کرنے والے خالق آباد ‘ قلات ‘ کوئٹہ اور مستونگ کے لوگوں پر مشتمل اس قافلے میں تقریباً 4 سے 5 ہزار لوگ شامل تھے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کامیاب جلسے سے جہاں نیشنل پارٹی کے ورکروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں وہاں نیشنل پارٹی کے قائدین اور بالخصوص اسیر رہنماء میر خالد لانگو کے لئے بھی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت باعث اطمینان ہوگی۔

متعلقہ عنوان :