مصری پارلیمنٹ نے تین ماہ کے لیے ایمر جنسی کے نفاذ کی توثیق کردی

پیر 23 اکتوبر 2017 11:10

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مصر میں الجیزہ گورنری میں پولیس پر حملے میں بڑے تعداد میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد ملک میں ایک بار پھر تین ماہ کے لیے ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مصری پارلیمنٹ نے 12 اکتوبر سے تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت کے اعلان کی توثیق کردی جس کے بعد تین ماہ تک مصر میں ہنگامی حالت نافذ رہے گی۔

(جاری ہے)

صدر عبدالفتاح السیسی نے 12 اکتوبر کو تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فرمان جاری کیا گیا۔ مصری کابینہ نے اس بل کی منظوری دینے کے بعد پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے صدارتی فرمان ایوان میں پیش کیا تھا۔مصر کا موجودہ دستور صدر کو کابینہ کی منظوری سے ملک میں زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایمرجنسی کی مدت میں دو بار تین ماہ کے کے لیے پارلیمنٹ سے توسیع کی جاسکتی ہے۔گذشتہ روز ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت کی۔

متعلقہ عنوان :