اتر پردیش جیلوں میں پانچ سال میں دو ہزار سے زائد قیدی ہلاک

12 اور 2017 کے درمیان مرد و خواتین سمیت 2665 قیدیوں کی موت ہوئی

پیر 23 اکتوبر 2017 12:49

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) اتر پردیش کی جیلوں میں گزشتہ پانچ سال میں مختلف الزامات میں بند دو ہزار سے زائد قیدی ہلاک ہو گئے ، مرنے والے قیدیوں میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں،2012 اور 2017 کے درمیان 2665 قیدیوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں 62 ضلع جیل، پانچ سنٹرل جیل اور تین خصوصی جیل ہیں۔ آ ر ٹی آئی کے کارکن کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2012 اور 2017 کے درمیان 2،665 قیدیوں کی موت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ان میں سے 360 قیدیوں کی وفات 2012 میں، 358، 2013 میں ، 339، 2014 میں ،412 میں ، 2015 میں 2016، اورجب کہ رواں سال جنوری ست جولائی تک 188 قیدیوں کی وفات ہوئی۔آر ٹی آئی کے کارکن مسٹر پارس نے بتایا کہ مرنے والے قیدیوں میں سے نصف سے زیادہ عمردراز تھے۔ ان قیدیوں کے مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 10 جنوری، 2013 کو بلندشہر میں جیل میں ایک 106 سالہ خاتون قید کی موت ہوگئی تھی جبکہ بستی جیل میں مرنے والے 100 سالہ قیدی دسمبر 2016 میں موت ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :