محمد یاسین ملک کا شہدائے بیج بہاڑہ کو زبردست خراج عقیدت

یہ سانحہ نام نہاد بھارتی جمہوریت کے چہرے پر ایک بد نماداغ ہے،حریت رہنماء

پیر 23 اکتوبر 2017 13:11

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک شہدائے بیج بہاڑہ کوان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سانحہ نام نہاد بھارتی جمہوریت کے چہرے پر ایک بد نماداغ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے شہدائے بیج بہاڑہ کی برسی کے موقع پر سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جموںوکشمیر پربھارتی فوج کے غیر قانونی تسلط کے بعد سے آج تک نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر،سے لیکر جموں تک نیز سوپور،بیج بہاڑہ،ہندواڑہ، سائلاں پونچھ،بھدرواہ، گائوکدل، زکورہ،بٹہ مالو بائی پاس اور اس جیسے دوسرے قتل عام کے واقعات دراصل بھارتی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہیں اور یہ مظالم کشمیریوں کی جمہوری جدو جہد کو فوجی مظالم اور طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کیلئے ڈھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاسین ملک نے کہاکہ کشمیری عوام بھارت کے فوجی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی حق پر مبنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ یاسین ملک نے کہا کہ ظلم و جبر اور قتل و غارت کے یہ واقعات بھارتی جمہوریت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کیلئے بھی تازیانہ عبرت ہیں کہ جنہوں نے آج تک ان واقعات میں ملوث مجرموںکے خلاف کارروائی کی اور نہ ہی ان واقعات کے متاثرین کو انصاف فراہم کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ قتل عام کے یہ و اقعات دراصل ہمیں بھارتی ظلم و جبر، اسکے آمرانہ رویے اور جموںو کشمیر پر فوجی تسلط کی یاد دلاتے ہیں جن کی جتنی نھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سبھی ہتھکنڈوں اور مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا ایک وفدجس میں محمد اسحاق گنائی، نذیر احمد خان، امتیاز احمداور گلزار احمد شامل تھے نے بیج بہاڑہ گیااورشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ یاد رہے کہ 22اکتوبر 1992ء کو بھارتی فوجیوںنے درگاہ حضرت بل کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر بیج بہاڑہ میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے بڑی تعداد میں کشمیریوں کو شہید کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :