دبئی ، مختلف ٹریفک حادثوں میں 4 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 12:38

دبئی ، مختلف ٹریفک حادثوں میں 4 افراد جاں بحق ، 13 زخمی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی میں پچھلے 48 گھنٹوں میں مختلف ٹریفک حادثوں میں 13 لوگ زخمی ہوئے اور 4 لوگ جاں بحق ہوئے۔ حال ہی میں دبئی کے راس الخور روڈ پرہفتے کی رات 2 بجے کار کے ٹرک سے ٹکرانے پر ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور 2 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

رشیدیہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

اس سے پہلے ہفتے کو ہی دبئی کے شیخ محمد بن زید روڈ پر حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے اور 4 زخمی ہوئے۔ حادثہ دبئی اور شارجہ کو الگ کرنے والے فلائی اوور کے پاس ہوا۔
اس کے علاوہ شیخ محمد بن زید روڈ پر ہی ایک اور ٹریفک حادثے میں اردن کی 16 لڑکی جاں بحق ہوئی اور 5 اردنی باشندے زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :