دبئی ، ہم کمرہ کو کھڑکی سے دھکا دے کر قتل کرنے پر بھارتی شہری کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 12:53

دبئی ، ہم کمرہ کو کھڑکی سے دھکا دے کر قتل کرنے پر بھارتی شہری کو جیل ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق دبئی عدالت نے اتوار کے روز بھارتی شہری کو شراب کے نشے میں لڑائی کے دروان اپنے ہم کمرہ کو کھڑکی سے دھکا دے کر قتل کرنے کے جرم میں دس سال جیل کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اس 30 سالہ بھارتی شخص نے اپنے ہم کمرہ کو کمرے کی کھڑکی سے دھکا دیا جس سے اسکی موت واقع ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اس شخص کی سزا پوری ہونے کے بعد اسکو ملک بدر کر دیا جائے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق لڑائی کے وقت قاتل اور مقتول دونوں شراب کے نشے میں تھے۔

متعلقہ عنوان :