دبئی ، لنکڈ ان کنکشن کے ذریعے نوکری ڈھونڈنے والی لڑکی کو قتل کی دھمکیاں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 16:41

دبئی ، لنکڈ ان کنکشن کے ذریعے نوکری ڈھونڈنے والی لڑکی کو قتل کی دھمکیاں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک مینیجر کو لنکڈ ان کنکشن کے ذریعے اس تک نوکری کی تلاش میں پہنچنے والی لڑکی اور اسکے خاندان کو کسی اور شخص سے شادی کرنے پر قتل کی دھمکیاں دینے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ 30 سالہ بھارتی خاتون نے دبئی پولیس کو بتایا کہ وہ لنکڈ ان کے ذریعے جاب کی تلاش میں 35 سالہ بھارتی مینیجر تک پہنچی جسکی پروفائل میں لکھا تھا کہ وہ سرمایہ کاری اور بھرتیوں کے شعبے کا ماہر ہے۔

(جاری ہے)

جس پر اس خاتون نے جاب کے لیے بھارتی شخص کے ساتھ بات چیت شروع کر دی اور پھر اسے اپنے کاغذات بھیجے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جیسے ہی اسنے اپنے کاغذات اور ذاتی معلومات اس شخص کے ساتھ شئیر کیں اسنے اسے اور اسکے خاندان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ وہ انہیں قتل کر دے گا اگر اسنے کبھی بھی کسی دوسرے مرد سے شادی کے بارے میں سوچا بھی ۔ جس پر خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا اور ساری روداد پولیس کو سنائی ۔ پولیس نے اس بھارتی شخص کو اسکے انٹرنیٹ پتے سے ٹریک کر کے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کو اس خاتون کو دھمکیاں دینے والے میسجز بھی مل چکے ہیں ۔ پولیس نے تمام ثبوت کے ساتھ معاملہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :