دبئی ، نشے میں دھت سیاح کو دوسرے شخص کی عصمت دری کرنے کی کوشش پر جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 16:52

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) دبئی کے اپ سکیل شراب خانے میں سیاح کو نشے میں دھت ہو کر دوسرے شخص کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر تین سال جیل کی سزا سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

سزا یافتہ 37 سالہ برطانوی شخص اپنےدوستوں کے ساتھ شراب خانے میں آیا تھا کہ شراب کے نشے میں دھت ہو کر اسنے جرمن شخص کے جسم کے مباشرت کےحصوں کو چھونے کی کوشش کی ۔ جس پر اس 47 سالہ جرمن نے پولیس کو کال کی اور ساری روداد بتائی ۔ جس پر پولیس نے اس برطانوی شخص کو گرفتار کر لیا اور گواہوں کی موجودگی میں معاملہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔عدالت نے آج بروز پیر کو اس شخص کو تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ واقع جولائی 2016 میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :