روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے 434 ملین ڈالر کی اپیل

پیر 23 اکتوبر 2017 19:57

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے اقوام متحدہ نے 434 ملین ڈالر کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ ڈونر ممالک کے جنیوا میں ہونے والی کانفرنس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس امدادی رقوم سے آئندہ برس فروری تک کے لئے روہنگیا مسلمانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مشتبہ روہنگیا حملہ آوروں کے خلاف میانمار کی فوج کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں صرف چند ہی ہفتوں کے دوران تقریبا چھ لاکھ روہنگیا مسلمان شمالی ریاست راخین سے بنگلہ دیش فرار ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ان مہاجرین کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :