مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام قرآن خوانی کا اہتمام

پیر 23 اکتوبر 2017 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔شرکاء نے شاندار الفاظ میں محترمہ نصرت بھٹو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

قران خوانی کی تقریب میں پنجاب پارٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل،سیکرٹری فنانس عاصم محمود بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ملک،ثمینہ خالد گھرکی صدر شعبہ خواتین پنجاب الطاف قریشی،علامہ یوسف اعوان ،رانا نعیم دستگیر صدر فیصل آباد سٹی،بیگم صغیرہ اسلام،بیگم شمیم خان نیازی،فائزہ ملک،بشری ملک،تسلیم چوہدری نرگس خان،شاہدہ جبیں ،ضیا ناگرہ،عاطف چودھری،مقبول شیخ،عرفان میئو سمیت کارکنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چودھری اسلم گل نے کہا کہ شہید بھٹو کی پھانسی کے بعد نصرت بھٹو نے جس صبر اور استقامت سے پارٹی کو چلایا اور جو مصیبتیں اٹھائیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :