اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے ڈونر ممالک سے 434 ملین ڈالر امداد کی اپیل

بنگلہ دیش میںمہاجرین کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش

پیر 23 اکتوبر 2017 20:17

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے 434 ملین ڈالر کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میںمہاجرین کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔ پیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے جنیوا میں ہونے والی کانفرنس میں ڈونر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیی434 ملین ڈالر کی مالی امداد دیں ۔

(جاری ہے)

اس امدادی رقم سے آئندہ برس فروری تک کے لیے روہنگیا مسلمانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مشتبہ روہنگیا حملہ آوروں کے خلاف میانمار فوج کے کریک ڈا ون کے نتیجے میں صرف چند ہی ہفتوں کے دوران قریب چھ لاکھ روہنگیا مسلمان شمالی راکھین ریاست سے پناہ کے لیے بنگلہ دیش داخل ہو چکے ہیں۔ جنیوا میںبات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ان مہاجرین کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :