امریکی وزیر دفاع نے ایشیائی ممالک کے دورے کا آغاز کر دیا

فلپائن ، تھائی لینڈ،جنوبی کوریا کے بعد بھارت اور پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

پیر 23 اکتوبر 2017 20:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آج سے ایشیائی ممالک کے دورے کا آغاز کر دیا ، فلپائن میں علاقائی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، بھارت اور پھر پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

میٹس نے کہا ہے کہ وہ اس دوران شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل سامنے آنے والی اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ آج منیلا میں ہی اپنے جاپانی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں۔امکان ہے کہ پاکستان کے دورے کے موقع پر وہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف حتمی کارروائی کے لئے اسلام آباد حکومت پر دباؤ بھی ڈالیں گے۔