ْمختلف سکولوں کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائد اعظم کا مطالعاتی دورہ

پیر 23 اکتوبر 2017 20:50

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) گورنمنٹ گرلز سکول‘ مصطفی آباد‘ شاہدرہ‘لاہورکی طالبات و اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور مرغزار پبلک ہائی سکول‘جونیئر سیکشن‘ مرغزار کالونی کے طلباو طالبات اوراساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒکا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول‘ شاہ عالم گیٹ‘لاہور‘سرسکندر گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ‘ شاہ عالم گیٹ‘لاہور‘ یونیک گرلز ہائی سکول‘ -19طارق بلاک‘ گارڈن ٹائون‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ کوٹ خواجہ سعید‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد378تھی۔

متعلقہ عنوان :