مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں ہیں جنہیں کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا،میر محمد صادق عمرانی

مرحومہ نے ضیاء آمریت کا مردانہ وار مقابلہ کیا ،پیپلز پارٹی کو مضبوط رکھ کر کارکنوں کو متحرک فعال بنانے ،آمریت کے خاتمے کیلئے جاری تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا، رہنماء پیپلز پارٹی بلوچستان

پیر 23 اکتوبر 2017 20:55

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدراور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں ہیں جن تاحیات کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا بیگم نصرت بھٹو نے ضیاء آمریت کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور پیپلز پارٹی کو مضبوط رکھ کر کارکنوں کو متحرک فعال بنانے اور آمریت کے خاتمے کیلئے جاری تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ان کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ضیاء آمریت کے بدترین کھٹن اور جان لیوا دور میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے بھرپور مقابلہ کیا پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلی خاتون ہیں جنھوں نے اپنے ملک کو بچانے آمریت کے خاتمے غریبوں مظلوموں کے حقوق کے حصول کیلئے طویل جنگ لڑی پیپلز پارٹی کو مستحکم رکھا اور کارکنوں کے درمیان رہ کر انھیں جرات و بہادری سے آمریت کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا بیگم نصرت بھٹو کی جرات و بہادری تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی گئی ہے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے مرتے دم تک غریبوں مظلوموں کے حقوق کی صد بلند کرتی رہی ان کی عظیم سیاسی جدوجہد پر ہم بیگم نصت بھٹو کو خراج تحسین عقیدت پیش کرتے ہیں اور کہا کہ ہم تجدید عہد کرنے کا دن ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کے عظیم فلسفے نظریات سوچ اور ان کے مشن کا پائیہ تکمیل تک پہنچا نے کیلئے ہر قسم کی قر بانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی جدوجہد قربانیاں تاحیات تک زندہ رہینگی انھوں نے پاکستان کی قومی سلامتی مضبوط اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ضیاء آمریت کو شکست دیکر ملک کے اندر جمہوریت کی بحالی بیگم نصرت بھٹو ورکرز اور عوام کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے علاوازیں عمرانی ہائوس ڈیر ہ مرادجمالی میں بیگم نصرت بھٹو ی چھٹی برسی کے مناسبت سے ان کے روح کے ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔