کوئٹہ، سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

پیر 23 اکتوبر 2017 21:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع منیر احمد مینگل روڈ پر مسلح افرادکی فائرنگ سے نصیر احمد نوشیروانی جاں بحق ہوگیا مقتول پیشے سے مکینک بتایا جاتا ہے پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے واقع سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ۔