الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید31ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی

ْ ا ن میں وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال شامل

پیر 23 اکتوبر 2017 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید31ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی، رکنیت بحال ہونے والوں میں وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث معطل کئے جانے والے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، مزید 31ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں، جن میں قومی اسمبلی کے 10،پنجاب اسمبلی کے 8،سندھ اسمبلی کی5،خیبرپختونخوا اسمبلی کی4 اور بلوچستان اسمبلی کے بھی 4ارکان شامل ہیں، اثاثوں یک تفصیلات جمع کرانے والوں میں وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے۔