ریاض پیرزادہ شہزادے آدمی ہیں، پتہ نہیں ٹیک اوور والا بیان کیسے دیا، پارٹی کے اندر کوئی دھڑے بندی نہیں ، اس طرح کی باتیں مرچ مصالحہ لگانے والا کام ہے

وفاقی وزیر تجارت پرویزملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت پرویزملک نے کہا ہے کہ ریاض حسین پیرزادہ شہزادے آدمی ہیں، پتہ نہیں انہوں نے ٹیک اوور والا بیان کیسے دیا، پارٹی کے اندر کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، اس طرح کی باتیں مرچ مصالحہ لگانے والا کام ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا کہ ریاض پیرزادہ شہزادے آدمی ہیں، پتہ نہیں انہوں نے ٹیک اووروالا بیان کیسے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں پارٹی کے اندر رہ کر کرنے والی ہیں۔ پرویز ملک نے کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، اس طرح کی باتیں مرچ مصالحہ لگانے والا کام ہے۔

متعلقہ عنوان :