مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ،اس کی صفوں میں اتحاد ہے، امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے اور بھارت کو افغانستان میں کردار دے کر غلط کیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور اس کی صفوں میں اتحاد ہے، امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے اور بھارت کو افغانستان میں رول دے کر غلط کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور اس کی صفوں میں اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے مسئلے کا وائس چانسلر اپنے طور پر نوٹس لے رہے ہیں، یونینز کے بھی اپنے حقوق ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں ایسے عناصر بھی گھس جاتے ہیں جس کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے اور بھارت کو افغانستان میں رول دے کر غلط کیا ہے۔