ڈومور نے ہمارے ملک کو تباہ کیا، پاکستان کو امریکی وزیر خارجہ کو واضح بتانا چاہیے کہ ہم مزید کسی کے کہنے پر کوئی کارروائی نہیں کریں گے، بھارت کے کہنے پر افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، بھارت کو کشمیر سے نکلنا چاہیے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈومور نے ہمارے ملک کو تباہ کیا، پاکستان کو امریکی وزیر خارجہ کو واضح بتانا چاہیے کہ ہم مزید کسی کے کہنے پر کوئی کارروائی نہیں کریں گے، بھارت کے کہنے پر افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، بھارت کو کشمیر سے نکلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جن کانام پانامہ میں ہے ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کے وزیر خارجہ کو واضح طور پر بتانا چاہیے کہ ہم مزید کسی کے کہنے پر کوئی کارروائی نہیں کریں گے، بھارت کے کہنے پر افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، بھارت کو کشمیر سے نکلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومور نے ہمارے ملک کو تباہ کیا، اس پالیسی سے ہمارا ملک میدان جنگ بنا۔