مہمند ایجنسی، پاک افغان سرحدی پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سیکورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی سے حملہ آور فرار

پیر 23 اکتوبر 2017 19:52

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مہمند ایجنسی، پاک افغان سرحدی پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ سیکورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی سے حملہ آور فرار۔ پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیانی شب تحصیل صافی شیخ بابا گلونو میں قائم پاک افغان سرحدی پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی سے حملہ آور سرحد پار فرار ہو گئے۔