پاکستان کا غیر ملکی بینکوں سی45کروڑ ڈالر کا مزید قرضہ ملک کو مقروض تربنادے گا ،میاں کامران سیف

بڑھتے ہوئے قرضے اور ان کے سود کی ادائیگی ملک پر بوجھ ہے معاشی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے حکومت نے اقتدار میں آتے ہے کشکول توڑنے اور قرضے نہ لینے کا وعدہ کیا تھا جو ایفا نہ ہوسکا، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

پیر 23 اکتوبر 2017 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے حکومت پاکستان کی طرف سے سوئس بینک سمیت نجی بینکوں سے قلیل مدت کیلئی45کروڑ ڈالر کے قرض لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مزید قرض لینے سے ملک کو مقروض تر بنادیا گیا ہے جس کے باعث ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی لاکھوں کا مقروض پیدا ہورہا ہے انہوںنے کہا کہ بڑھتے ہوئے قرضے اور ان کے سود کی ادائیگی ملک پر بوجھ ہے ملک کی معاشی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کشکول توڑنے اور مزید قرض نہ لینے کا قوم سے وعدہ کیا تھا جو ایفا نہیں ہوسکا ۔کشکول تو نہیں ٹوٹا البتہ بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث کشکول کا سائز ضرور بڑا ہوگیا ہے حکومتی بڑھتے ہوئے قرضوں پر آئی ایم ایف ورلڈ بینک سمیت دیگر بین الاقوامی اداروںنے تشویش کا اظہار کیا ہی2018حکومت کی مدت کے اختتام کا سال ہے جبکہ یہی سال اربوں روپے کے قرضے اور سود کی واپس کا بھی ہے جو ملک کی خراب معاشی صورتحال کی نشاندہی ہے۔

متعلقہ عنوان :