لاہور، جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین بدستور بیشتر ٹیسٹ کرنے سے محروم، اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود ایم آر آئی کی کوائلز نہ خریدی جا سکیں

پیر 23 اکتوبر 2017 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین بدستور بیشتر ٹیسٹ کرنے سے محروم، اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود ایم آر آئی کی کوائلز نہ خریدی جا سکیں، جناح ہسپتال میں ایم آر آئی مشین پر برین سکین اور پیٹ کا سکین کرنے کے لئے کوائلز موجود ہیں، برین اور پیٹ کے سکین کے لئے مریض دوسرے ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں، ایم آر آئی مشین فعال نہ ہونے سے علاج معالجہ تعطل سے دو چار ہے، نیوروسرجری اور نیورولوجی کے مریض بھی شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور دوسرے ہسپتالوں سے رجوع کرتے ہیں، محکمہ صحت کی جانب سے اڑھائی ماہ گزرنے کے بعد بھی جناح ہسپتال میں کوائلز فراہم نہ کی جا سکیں جو ایم آر آئی مشین کے مکمل فعال نہ ہونے کا بڑا مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :