اتحاد ، تنظیم اور یقین پاکستانی قوم کے تین اصول حیات ہیں،چیف سیکورٹی آفیسر ائر پورٹ سیکو رٹی فورس

پیر 23 اکتوبر 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیف سیکورٹی آفیسر ائر پورٹ سیکو رٹی فورس پاکستان تاج محمد نے کہا ہے کہ اتحاد ، تنظیم اور یقین پاکستانی قوم کے تین اصول حیات ہیں۔جو اپنی معنویت میں ایک بلند مقام رکھتے ہیں۔بین الاقوامی برادری میں ہماری حیثیت کا ا نحصار اس بات پر ہے کہ ہم کس حد تک ان اصولوں پر کار بند ہیں۔ عا لمگیر اسکا?ٹ تحریک اس تقاضہ اتحاد کو سامنے رکھ کر نہ صرف اسکا?ٹ برادری بلکہ قوم کے ہر فرد کے ساتھ اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتی ہے۔

یہ بات انہوں نے پی آئی اے ٹریننگ سینٹر گلستان جوہر میں اسکا?ٹ لیڈر کورس کی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر صدارتی خطاب میں کہی۔ صوبائی سیکرٹری راشد امین ڈار نے افتتاحی تقریب میں کورس کے آغاز کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اور کورس ٹیم کے ہمراہ کیمپ سائٹ کا دورہ کیا۔ ملک بھر سے آئے ہوئے کیمپرز سے ملاقات ،ٹرانسپورٹ ، قیام اور تربیتی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ لیڈر ٹرینر خالد علی شیخ کورس لیڈر اورملک سلیم اقبال ڈپٹی کورس لیڈر تھے۔ ملک بھر سے کل 35 روور اسکا?ٹس اور گرل اسکا?ٹس لیڈران نے شرکت کی۔صوبائی ترجمان کے مطابق تربیتی شیڈول میں اسکا?ٹس کی عملی زندگی میں مذہب اسلام، معاشرتی ترقی ، اسکا?ٹ مہارتوں، سماجی سرگرمیوں میں اسکا?ٹس کا کردار پر مشتمل جامع لیکچرز شامل تھے۔ کورس کے دوران اسکا?ٹس کا کھلی فضامیں کیمپوں میں قیام، پیدل سفر میں سیر و سیاحت، قدرتی مناظر کا نظارہ ،نقشہ بینی ،ٹریکنگ کے دوران کھوج نکالنا اورگمشدہ ساتھیوںکی تلاش وغیرہ شامل تھا۔

کورس کے دوران تھکن دور کرنے کیلئے آگ جلا کر نائٹ کیمپ فائر ا جتماع کیا جاتا ہے جس میں کیمپرز کیلئے ذہنی سکون، نظم و ضبط، خوشی و راحت، باہمی بھائی چارہ، لیڈرشپ جیسے فوائد حاصل کرنے کیلئے تفریحی ، ملی نغمے اور اصلاحی کہانیاں و دیگرتنقیدی و مزاحیہ خاکے شامل کئے گئے تھے۔کورس کے اختتام پر تمام سکا?ٹ لیڈران اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے لئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :