سعودی تیل آرامکو اور العربیہ نیوز چینل میں ثقافتی سمجھوتا طے پا گیا

منگل 24 اکتوبر 2017 11:10

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو اور العربیہ نیوز چینل کے درمیان مملکت کی مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے اور اس کے فروغ کے لیے ایک سمجھوتا طے پا گیا ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سمجھوتے پر آرامکو کے دہران میں واقع ہیڈکوارٹرز میں العربیہ نیوز چینل کے جنرل مینجر ترکی الدخیل اور آرامکو کے نائب صدر ناصر النفیسی نے دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے تحت العربیہ نیوز چینل آرامکو کے دوماہی عربی مجلے قافلہ کے مواد سے استفادہ کرسکے گا۔وہ اس مجلے کے گذشتہ شماروں سے بھی اپنی خصوصی رپورٹس کے لیے مواد اخذ کرسکے گا۔العربیہ نیوز چینل قافلہ کی سعودی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے دستاویزی فلموں ، تصاویر اور سوشل میڈیا کے پروگراموں کے تیار شدہ مواد کو بھی استعمال کرسکے گا۔ناصر النفیسی نے اس موقع پر کہاکہ کہا کہ اس سمجھوتے سے کمپنی کے بڑے منصوبوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ اس سے آرامکو کے سماج، ثقافت اور ماحول سے متعلق منصوبوں کو بھی اجاگر کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :