پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور کر لی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 14:36

پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ) :پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد حکومتی رکن وحید گل نے پیش کی جس کے متن میں لکھا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آئین پاکستان نے اس عقیدے کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔

قرار داد کے متن میں تحریر ہے کہ مسلمان طلبہ و طالبات کے لئے عقیدہ ختم نبوت کا مضمون لازمی قرار دیا جائے اور صوبائی و وفاقی حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے متفقہ طور پر بلیک فرائیڈے کے بچت بازاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :