Live Updates

پشاور، وزراء ،مشیروں کے تین مہینوں میں بہترین کارکردگی کے حامل وزراء کی رپورٹ عمران خان کو ارسال

پرویزخٹک، صوبائی وزراء شاہ فرمان ، شہرام خان ترکئی ، عنایت اللہ خان ، عاطف خان ، مشتاق غنی سمیت 9وزراء کی کارکردگی کوبہترین قرار

جمعہ 24 نومبر 2017 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) وزراء ،مشیروں کے تین مہینوں میں بہترین کارکردگی کے حامل وزراء کی رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ارسال کردی ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک، صوبائی وزراء شاہ فرمان ، شہرام خان ترکئی ، عنایت اللہ خان ، عاطف خان ، مشتاق غنی سمیت 9وزراء کی کارکردگی کوبہترین قراردیاہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی وزراء اورمشیروں کی کارکردگی رپورٹ تیار کی ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے ہر تین ماہ بعد وزراء ، اراکین اسمبلی ، مشیروں کے کارکردگی کی رپورٹ طلب کی جاتی ہے کارکردگی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی کارکردگی صوبے کے تمام وزراء اور اراکین اسمبلی سے بہتر قرار دی گئی ہے صوبے میں سرکاری محکموں کے ملازمین کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے باعث ان کی کارکردگی پہلے نمبر پرقرار دی گئی ہے تیسرے نمبر پر صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کی کارکردگی بہترین قرار دی گئی ہے دوسرے نمبر پر صوبائی وزیر شاہ فرمان کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چوتھے نمبر بنوں سے منتخب ہونے والے وزیر اعلیٰ کے مشیر محمد شاہ کی کارکردگی بہتر قرار دی گئی ہے ۔ پانچویں نمبر پر سینئر صوبائی وزیر شہرام خان کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا گیا ہے۔ چھٹے نمبر پر صوبائی وزیر بلدیات کی کارکردگی کوبہترین قرار دیاگیاہے۔ صوبائی وزراء عاطف خان ، شاہر فرمان ، شہرام خان ترکئی ، عنایت اللہ ، مشتاق غنی کی کارکردگی بہتر اور بہترین قرار دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں مزید وزراء ، مشیروں کی کارکردگی کو بھی بہترین قرار دیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے حوالے سے عاطف خان اور محکمہ صحت کے حوالے سے شہرام خان ترکئی کی کارکردگی بہتر قراردی گئی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :