پشاور، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی ، سرکاری ، غیر سرکاری محکموں ، تعلیمی اداروں کے لئے نئے سیکورٹی پلان مرتب

جمعہ 24 نومبر 2017 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی ، سرکاری ، غیر سرکاری محکموں ، تعلیمی اداروں کے لئے نئے سیکورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے موسم سرما میں سیکورٹی پلان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں تیار کی گئی ہے جس کے تحت سرکاری دفاتر میں سرکاری ملازمین ، غیر سرکاری ملازمین ، دیگر غیر متعلقہ افرادکے چادر پہن کرآنے پرپابندی عائد کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

رکشوں کے لئے سفید دروازے لگانا لازمی قرار دیاہے ۔ دیگر رنگ کے دروازے لگانے پرپابندی ہو گی ۔موسم سرما کے لئے سیکورٹی پلان تین مہینوں کے لئے نافذ العمل ہو گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں سیکورٹی پلان منظوری کے بعد کل سے ممکنہ طور پر نا فذ العمل کردیا جائے گا۔ موسم سرما میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چادوروں کے استعمال پر پابندی عائد کی جا رہی ہے صوب میںدہشت گردی کے بیشتر واقعات میں شدت پسندوں کی جانب سے اپنے مذموم مقاصد کے لئے بیشتر اوقات میں چادر پہن کر دفاتر کا رخ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :