پشاور ،نوشہرہ ، چارسدہ میںریلوے ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے سفارشات وزارت ریلوے کو ارسال

جمعہ 24 نومبر 2017 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) پشاور ،نوشہرہ ، چارسدہ میںریلوے ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے سفارشات وزارت ریلوے کو ارسال کردی گئی ہے دوسرے مرحلے میں اس منصوبے میں صوابی کو بھی شامل کردیا جائے گا صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے جانے والے دوسرے بڑے اہم منصوبے کے لئے سروے چاروں اضلاع میں پہلے سے ہی مکمل کیا جا چکاہے اوراس منصوبے کو سی پیک منصوبے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں اضلاع کے درمیان ریلوے ٹرین چلائی جائیگی جس سے راستہ کادورانیہ کم ہون کے ساتھ ساتھ مسافروںکو بھی آسانی ہو گی چین کے تعاون سے نئی پٹریاں بچھائی جائیگی صوبائی حکومت کی جانب سے سروے رپورٹ ، فیزیبلٹی رپورٹ، سمیت دیگر اہم امورکے بارے میں وزارت ریلوے کوآگا کردیاگیاہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزرات ریلوے کی منظوری کے بعد حتمی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میںدیا جائے گا

متعلقہ عنوان :