صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کی پشاور دھماکہ کی شدید مذمت

جمعہ 24 نومبر 2017 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ اورآبنوشی شاہ فرمان نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے دھماکہ کے نتیجہ میں سینئرپولیس آفیسر اے آئی جی ہیڈکوارٹر اشرف نوراورپولیس اہلکار کی شہادت پراپنے دلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں جن کی صوبائی حکومت اورصوبہ کے عوام قدر کرتے ہیں۔

انہوںنے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت صوبہ میںامن بحال ہوا۔ لیکن دہشتگرد ایک بار پھر عوام میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میںکبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے دھماکہ کے نتیجے میںزخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :