پشاور،جماعت اسلامی ٹائون فور کونسل کا اجلاس

ٹائون فور میں جماعت اسلامی کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) جماعت اسلامی ٹائون فور کونسل کا اجلاس امیر جماعت اسلامی ٹائون فور افتخار خان کے صدارت میںہوا۔ اجلاس میں نائب امیر ضلع حاجی اسلم خان ،ملک پرویز خان ، زونل امراء ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی جاوید خان مومند ، جنر ل سیکرٹری سیا ر محمد ، صدر جے آئی یوتھ مدثر نیازمحمد اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجلاس میںٹائون فور میں جماعت اسلامی کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا ۔ ذمہ داران نے این اے فور انتخابات کے حوالے سے اپنے رپورٹس پیش کیے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ٹائون فور افتخار خان نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور ٹائون فور میں جماعت اسلامی تنظیمی طور پر مضبوط ہورہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بہت جلد جماعت اسلامی ٹائون فور کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن ہوگا جس میں مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ ٹائون فور کے سطح پر زونل امراء کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹائون فور جماعت اسلامی کا گڑھ رہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میںجماعت اسلامی یہاں سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :