جامعہ پشاور میں وائس چانسلرکی زیرصدارت سنڈیکیٹ اجلاس کاانعقاد

جمعہ 24 نومبر 2017 21:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) جامعہ پشاور کی سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اگلے مالی سال کے بجٹ سمیت دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کی، جبکہ سینڈیکیٹ کے تمام ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 21نومبر کو جامعہ کے سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی، جس کے تحت مختلف شعبوں میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی تقرری کے احکامات جاری کئے گئے،اسی طرح بعض فیکلٹی ارکان اور انتظامی افسران کی جانب سے سینڈیکیٹ کو کی گئی اپیلوں پر بھی فیصلے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :